کوہلی کو نمبر 3 پر بیاٹنگ کرنے وسیم جعفر کا مشورہ

ویراٹ نے حالیہ کچھ بین الاقوامی میچوں میں اوپننگ بلے بازی کی تھی جس کے بارے میں یہ قیاس کیاجا رہا تھاکہ شاید وہ آئی پی ایل میں بھی کسی نئے کردار میں نظر آئیں گے۔

نئی دہلی: آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اس بار رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت ان کے نئے کپتان فاف ڈوپلیسس کریں گے۔ گزشتہ سیزن میں ویراٹ کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ویراٹ نے حالیہ کچھ بین الاقوامی میچوں میں اوپننگ بلے بازی کی تھی جس کے بارے میں یہ قیاس کیاجا رہا تھاکہ شاید وہ آئی پی ایل میں بھی کسی نئے کردار میں نظر آئیں گے۔

لیکن آر سی بی کے سابق اوپننگ بلے باز وسیم جعفر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے اس حوالہ سے اپنا ردعمل دیا ہے۔ جعفر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایاکہ ویراٹ کیلئے نمبر 3 سب سے موزوں ہے، اس لیے انوج راوت کو سید مشتاق ٹرافی میں نوجوان بلے باز اور شاندار بلے باز فاف کیساتھ بیٹنگ کرنی چاہیے۔

سابق ہندوستانی کرکٹر اور معروف کامنٹیٹر آکاش چوپڑا نے کہاکہ ویراٹ کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ اب ٹیم میں اے بی ڈیویلرس نہیں ہیں۔ مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ویراٹ اس نمبر پر بلے بازی کریں۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button