کٹرینہ کیف میڈیمکس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

کمپنی نے کہا کہ کٹرینہ کیف قدرتی طور پر صحت مند رہنے میں پختہ یقین رکھتی ہیں اور اپنی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے میڈیمکس صابن اور باڈی واش رینج پر انحصار کرتی ہیں۔

نئی دہلی: آیورویدک پرسنل کیئر برانڈ میڈیمکس نے اداکارہ کٹرینہ کیف کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ معلومات دیتے ہوئےکہا کہ میڈیمکس گزشتہ 50 سالوں میں ‘قدرتی طریقے سے جلد کی دیکھ بھال’ کے مترادف کے طور پرمشہور تیزی سے کام کرنے والے آیوروید سے اپنی جلد کو صحت یاب بنائیں” کے نعرہ کے ساتھ اس برانڈ کا مقصد ان نوجوانوں تک پہنچنا ہے جو طاقت یا تاثیرسے سمجھوتہ کیے بغیر کیمیکلز سے پاک قدرتی آیورویدک مصنوعات کے بارے میں ایک بڑی تعداد میں آگاہ ہو رہے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ کٹرینہ کیف قدرتی طور پر صحت مند رہنے میں پختہ یقین رکھتی ہیں اور اپنی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے میڈیمکس صابن اور باڈی واش رینج میں آیوروید کی خوبیوں اور اس کی بہترین اشیاء پر انحصار کرتی ہیں۔

میڈیمکس برانڈ کی منتظمہ کمپنی پردیپ چولائل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ چولائل نے کہا کہ میڈیمکس کا نام اعتماد اور معیار کا مترادف ہے۔ ہمارے پاس ایسی مصنوعات کی ایک سیریزہے جو بہترین آیورویدک اشیاء سے بھرپور ہیں۔

کٹرینہ کیف اپنی صحت مند جلد کے لیے مشہور ہیں اور وہ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے قدرتی مصنوعات کے استعمال پر پختہ یقین رکھتی ہیں، اس لیے ہمارے برانڈ کے ساتھ ان کی وابستگی قابل قدر ہے۔ ہمارے اصولوں اور کٹرینہ کیف کی شخصیت کا امتزاج شاندار ہے اور اس لیے ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری برانڈ میڈیمکس کو مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button