کپل سبل‘ آر ایس ایس کی زبان نہ بولیں: مانیکم ٹیگور

کپل سبل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ گاندھی خاندان پیچھے ہٹ جائے اور کسی دوسرے قائد کو پارٹی کی قیادت کرنے کا موقع دے۔ میں ”سب کی کانگریس“ چاہتا ہوں جبکہ بعض لوگ ”گھر کی کانگریس“ چاہتے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس میں اندرونی جھگڑے سی ڈبلیو سی اجلاس کے بعد جاری ہیں۔ لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ مانیکم ٹیگور نے منگل کے دن سینئر قائد کپل سبل پر قیادت کے خلاف ان کے ریمارکس کے لئے تنقید کی اور ان پر آر ایس ایس۔ بی جے پی کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا۔ راہول گاندھی کے پکے وفادار مانیم ٹیگو رنے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی چاہتی ہیں کہ گاندھی خاندان‘ قیادت سے بے دخل ہوجائے تاکہ کانگریس فنا ہوجائے اور نظریہ ہند تباہ ہوجائے۔

 کپل سبل کو یہ معلوم ہے پھر وہ کیوں آر ایس ایس / بی ج یپی کے بھاشا بول رہے ہیں۔ کپل سبل نے انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ گاندھی خاندان پرے ہٹ جائے اور کسی دوسرے قائد کو پارٹی کی قیادت کرنے کا موقع دے۔ میں ”سب کی کانگریس“ چاہتا ہوں جبکہ بعض لوگ ”گھر کی کانگریس“ چاہتے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button