کھرگون میں کرفیو میں 2 گھنٹوں کی نرمی

مدھیہ پردیش کے کھرگون شہر میں آج کرفیو میں 2 گھنٹوں کی نرمی دی گئی اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے صرف خواتین کو باہر نکلنے کی اجازت دی گئی۔

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون شہر میں آج کرفیو میں 2 گھنٹوں کی نرمی دی گئی اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے صرف خواتین کو باہر نکلنے کی اجازت دی گئی۔

کئی خواتین کو جمعرات کے روز صبح 10بجے سے 2 گھنٹوں کی نرمی کے دوران تیزی سے خریداری کرتے دیکھا گیا۔ فساد سے متاثرہ شہر میں 4 دن بعد کرفیو میں نرمی دی گئی تھی۔ ابھی تک 121 افراد کو تشدد کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ کھرگون کے کلکٹر انوراگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صورتِ حال قابو میں ہے۔ صرف خواتین کو 10 بجے دن سے 2 گھنٹوں کی نرمی کے دوران اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 2 گھنٹوں کے لئے صرف دودھ‘ ترکاری‘ طبی اور جنرل اسٹورس کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔ تشدد کے سلسلہ میں اب تک 121 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے منجملہ 89 کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button