کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ کاواقعہ، 5 ہلاک

شمالی امریکہ میں واقع کیلیفورنیا کے شہرسیکرامنٹومیں ایک چرچ میں ہوئی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے یہ اطلاع دی ہے۔کیلیفورنیا کے گورنرگیون نیوزوم نے کہا ”امریکہ میں پرتشدد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جو دلدوز واقعہ ہے۔

واشنگٹن: شمالی امریکہ میں واقع کیلیفورنیا کے شہرسیکرامنٹومیں ایک چرچ میں ہوئی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے یہ اطلاع دی ہے۔کیلیفورنیا کے گورنرگیون نیوزوم نے کہا ”امریکہ میں پرتشدد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جو دلدوز واقعہ ہے۔

چرچ کے اندر بچے بھی تھے۔ ہماری تعزیت مرنے والوں، ان کے اہل خانہ اور برادری کے ساتھ ہے۔ ہم مقامی پولیس کے ساتھ مل کر اس کی باریک بینی سے تفتیش کر رہے ہیں“۔سیکرامنٹو میٹرو فائر کی تصدیق سی بی ایس 13 نے کی۔

جہاں چرچ میں پیر کی دوپہر کو فائرنگ ہوئی۔سیکرامنٹو میں سٹی ایڈمنسٹریشن آفس کے سربراہ ایرک گویرا نے پیر کو ٹویٹ کیا”براہ کرم ہوشیار اور چوکس رہیں۔ مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں کاؤنٹی میں 2041 وایاڈا وے میں واقع چرچ میں بڑے پیمانے پر ہوئی فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہیں۔

اس دوران علاقے میں موجود رہتے ہوئے چوکس رہیں۔ امریکی حکام کے مطابق کیلیفورنیا کے سیکرامینٹو میں ایک چرچ میں پیر کے روز ایک شخص نے اپنی تین بیٹیوں کوگولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود بھی گولی مارلی۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک دیگر شخص کی بھی موت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کا سبب ایک گھریلو تنازعہ ہے۔ گوکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچویں شخص کی شناخت ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے اور یہ معلوم نہیں کہ آیا مذکورہ شخص کا بھی ان لوگوں سے کوئی تعلق تھا تاہم بعض رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ تھی۔ اس دوران ایک پانچواں شخص بھی مارا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پانچواں شخص اس کنبے کا رکن تھا یا نہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، مسٹر گراس مین نے گزشتہ شام صحافیوں کو بتایا”اب تک ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ گھریلو تشدد کا ہے“۔

امریکی چرچ میں ایک شخص نے پیر کے روز اپنے تین بچوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی دوسرا شخص ملوث نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button