کیپٹن ابھیلاشا براک، فوج کی پہلی فائٹر پائلٹ

کیپٹن ابھیلاشا براک آج فوج کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی ہیں اور ان کی فوج کی ایوی ایشن کور میں شمولیت کے ساتھ ہی یہ دن فوج کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہو گیا ہے۔

نئی دہلی: کیپٹن ابھیلاشا براک آج فوج کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی ہیں اور ان کی فوج کی ایوی ایشن کور میں شمولیت کے ساتھ ہی یہ دن فوج کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہو گیا ہے۔

فوج نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی اور کہا کہ ہندوستانی فوج کی ایوی ایشن کور کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔

کیپٹن ابھیلاشا براک کامیاب تربیت کے بعد فوجی ایوی ایشن کور میں فائٹر پائلٹ کے طور پر شامل ہونے والی پہلی خاتون افسر بن گئیں۔

ایک اور ٹویٹ میں، فوج نے کہا“ آرمی ایوی ایشن کور کے ڈائریکٹر جنرل اور کرنل کمانڈنٹ نے فوج کے 36 پائلٹس کے ساتھ کیپٹن ابھیلاشا براک کو ایوی ایشن کور کا نشانی ونگ پیش کیا۔

ان نوجوان پائلٹس کو اب فائٹر اسکواڈرن میں تعینات کیا جائے گا”۔واضح رہے کہ فضائیہ میں خاتون فائٹر پائلٹ پہلے سے ہی ہیں۔ فلائنگ آفیسر اونی چترویدی سال 2018 میں فضائیہ کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بنی تھیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button