کے بی آرپارک میں چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پودالگایا

حیدرآباد:عالمی یوم جنگلات تقاریب کے تناظرمیں چیف جسٹس آف تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندراشرما اورجسٹس بی نوین راؤ نے آج شہرکے کے بی آرپارک میں پودا لگایا۔

 جسٹس شرما نے پارک میں برگدکاپودالگایا جبکہ جسٹس نوین راؤ نے خوبانی اورایم پی سنتوش کمارنے نیم کا پودالگایا۔پی سی سی ایف آر ایم دبریال نے تصویری نمائش کے ذریعہ تلنگانہ ہریتاہارم‘جنگل بچاؤ‘جنگل بڑھاؤ سے متعلق تفصیل سے واقف کرایا۔

چیف جسٹس نے اربن فاریسٹ پارک کوفروغ دینے پر حکومت کی ستائش کی۔سنتوش کمار نے عالمی یوم جنگلات کی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ عالمی ماحولیات اورموسمی تبدیلی سے مقابلہ صرف مزید پودے لگاکر ہی کیا جاسکتا ہے۔

Back to top button