کے سی آر مہاراجہ:سرینواس یادو

ریاستی وزیر افزایش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادونے کے چندرشیکھرراؤ کو کشادہ ذہن‘محبوب چیف منسٹراورمہاراجہ قرار دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزایش مویشیان وسمکیات ٹی سرینواس یادونے کے چندرشیکھرراؤ کو کشادہ ذہن‘محبوب چیف منسٹراورمہاراجہ قرار دیا۔

گاندھی ہاسپٹل کے علاوہ چیسٹ ہاسپٹل ایراگڈہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب خان کے ساتھ مریضوں کے رشتہ داروں اورتیمارداروں کے لئے 5 روپے میں کھانااسکیم پرعمل آوری کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب میں ٹی سرینواس یادونے کہاکہ حکومت نے مریضوں کے رشتہ داروں اور ان کی تیماداری کرنے والوں کے لئے 5 روپے میں کھانافراہم کرنے کا انقلابی فیصلہ کیاہے۔

تیمارداروں نے وزیر کوبتایا کہ لنچ اور رات کا کھاناکھانے وہ ہوٹل جایا کرتے تھے جس کے سبب یومیہ ان کے300 روپے خرچ ہوا کرتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت چیسٹ ہاسپٹل کے بشمول دیگر سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ طرز کی طبی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آر کے کشادہ ذہن اوروسیع القب کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوپایا ہے۔

انہوں نے کے سی آرکومحبوب چیف منسٹراور مہاراجہ سے تعبیر کیااور کہا کہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ ریاست میں عوام کی بہبود کے لئے کئی ایک اسکیمات کوروبہ عمل لارہے ہیں۔ان اسکیمات کے ثمرات سے غریب عوام مستفیدہورہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button