کے سی آر کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے گورنر کی نیک تمنائیں

حیدرآباد۔:ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سوندرا راجن نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا اور کے سی آر کو گلدستہ روانہ کیا۔ ایک روز قبل کے سی آر کی صحت کسی قدر ناساز ہوگئی تھی۔

اپنے ایک مکتوب میں گورنر نے کہا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ چیف منسٹر تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہوجائیں اور ان کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں۔

صحت کے معمولی مسئلہ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہاسپٹل منتقلی کی اطلاع پر وہ پریشان ہوگئی تھیں۔ تاہم انہیں اس اطلاع پر اطمینان ہوا کہ چیف منسٹر کی حالت مستحکم ہے اور انہیں صحت کا بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کے چندر شیکھر راؤ، جمعہ کے روز اچانک علیل ہوگئے تھے اور انہیں سوماجی گوڑہ کے یشودا ہاسپٹل لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹسٹس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیاگیا اور ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Back to top button