کے ٹی آر،تلنگانہ کے لئے 600 کروڑ کی سرمایہ کاری کے حصول میں کامیاب

ڈاؤس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے پہلے دن ہی ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤ‘ تلنگانہ کیلئے 600 کروڑروپے مالیت کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

حیدرآباد: ڈاؤس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے پہلے دن ہی ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراؤ‘ تلنگانہ کیلئے 600 کروڑروپے مالیت کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

لولوگروپ کی جانب سے شعبہ فوڈ پرسسنگ میں 500 کروڑ روپے سرمایہ کاری کرنے اور اسپین کے کیموفارماکی جانب سے آئندہ دوسال کے دوران حیدرآبادیونٹ کی توسیع کیلئے 100 کروڑروپے سرمایہ مشغول کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ زیورچ کی سوپس رئے کمپنی کی جانب سے اگست میں حیدرآبادمیں اپنی یونٹ قائم کرنے کااعلان کیاگیا۔

آج ورلڈ اکنامک فورم ماجلاس کے دوران صدرنشین لولوگروپ ایم اے یوسف علی نے کے ٹی راماراؤ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کااعلان کیا۔ اعلان کے فوری بعد کے ٹی راماراؤ نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے لوگوگروپ کو ریاست میں فوڈ پراسسنگ سنٹرس قائم کرنے کیلئے اجازت نامہ حوالہ کئے۔

ایم اے یوسف علی نے کہاکہ تلنگانہ میں ایک اورفوڈپراسسنگ یونٹ کے قیام کامنصوبہ ہے جس کابعدمیں اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس فوڈپراسسنگ یونٹ کاعنقریب سنگ بنیادرکھاجائے گا اور تلنگانہ میں تیارکردہ غذائی اشیاء کو یورپ در آمد کیاجائے گا۔یوسف علی نے مزید کہاکہ لولو گروپ کنٹرکشن شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے خاص کر کمرشل کامپلکس کی تعمیرپر توجہ دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے پہلے ہی سے چند مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے اورکمپنی ان مینجمنٹس سے مذاکرات کررہی ہے۔ہمارامقصد حیدر آباد میں بین الاقوامی معیارکے حامل میگا شاپننگ مال تعمیر کرنے کاہے۔کے ٹی راماراؤ نے لولو گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآبادانتہائی تیزی سے ترقی کررہے شہروں میں ایک ہے۔

حکومت تلنگانہ کی جانب سے زراعت سے مربوط اشیاء کو فوڈ پراسسنگ یونٹس کے ذریعہ فروغ دینے کوشاں ہے اور لولو گروپ کی سرمایہ کاری حکومت کے اس جانب توجہ کومزید جہت دئے گا۔لولوگروپ کے بعد اسپین کے کیوفارماکی جانب سے حیدرآباد میں موجودیونٹ کوتوسیع دینے کے لئے 100 کروڑ روپے سرمایہ مشغول کرنے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کا کے ٹی راماراؤ نے خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کاتیقن دیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button