حیدرآباد

حیدرآباد کے ایل بی نگر بس ڈپوکے قریب خاتون کنڈکٹرس نے احتجاج کیا

شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر بس ڈپوکے قریب خاتون کنڈکٹرس نے احتجاج کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ خاتون کنڈکٹر سری ودیاکی خودکشی کیلئے اعلی عہدیدار ذمہ دار ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر بس ڈپوکے قریب خاتون کنڈکٹرس نے احتجاج کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ خاتون کنڈکٹر سری ودیاکی خودکشی کیلئے اعلی عہدیدار ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

انہوں نے اس واقعہ کیلئے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ناگول بنڈلہ گوڑہ ڈپو میں سری ودیا ملازمت کرتی تھی۔

دو دن پہلے اس نے نیند کی گولیاں کھالی تھی جس کے بعد اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی۔

انہوں نے ودیا کے ارکان خاندان سے انصاف کامطالبہ کیا اور انتباہ دیا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔