تعلیم و روزگار

لاء کورسس میں مرحلہ اول کے تحت داخلے

مرحلہ اول کے تحت 3 سالہ ایل ایل بی کیلئے 4064 نشستوں میں سے 3589 نشستیں الاٹ کی گئی جبکہ 5 سالہ ایل ایل بی کیلئے 1903 نشستوں کے منجملہ 1579 نشستیں الاٹ کردی گئی

حیدرآباد: کنوینر ٹی ایس سٹ پروفیسر پی رمیش بابو کے پریس نوٹ کے بموجب کنوینر کوٹہ کے تحت 3 سالہ ایل ایل بی‘ 5 سالہ ایل ایل بی اور ایل ایل ایم میں داخلے کی پہلی فہرست جاری کردی ہے

جس کے تحت 6894 نشستوں کے منجملہ 5912 نشستوں کا الاٹمنٹ عمل میں آیا۔

مرحلہ اول کے تحت 3 سالہ ایل ایل بی کیلئے 4064 نشستوں میں سے 3589 نشستیں الاٹ کی گئی جبکہ 5 سالہ ایل ایل بی کیلئے 1903 نشستوں کے منجملہ 1579 نشستیں الاٹ کردی گئی

اسی طرح ایل ایل ایم کورس کے 927 نشستوں کے منجملہ 744 نشستیں الاٹ کردی گئیں۔