کے کویتا کو راہول گاندھی پر تنقید کا حق نہیں:ریونت ریڈی

جب آپ کے والد چیف منسٹر کے سی آر مرکزی حکومت کے سامنے جھک گئے تھے اور بائلڈ رائس (ابلا ہوا چاول) نہیں خرید نے کا معاہدہ کیا تھا، تب تم کہاں تھے؟۔

حیدرآباد: ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے ٹی آر ایس قائد و چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کے کویتا ایم ایل سی کی جانب سے راہول گاندھی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کے کویتا سے کہا کہ آپ، راہول گاندھی سے سوال کرنے سے قبل میرے ان سوالوں کا جواب دیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے خلاف سیاہ قانون مدون کیا گیا تھا تب تم کہاں تھے اور اس کے خلاف سوال کیوں نہیں کیا گیا؟۔

جب آپ کے والد چیف منسٹر کے سی آر مرکزی حکومت کے سامنے جھک گئے تھے اور بائلڈ رائس (ابلا ہوا چاول) نہیں خرید نے کا معاہدہ کیا تھا، تب تم کہاں تھے؟۔

جب آپ کے والد کسانوں کو دھان کی کاشت نہ کرنے اور خود اپنے فارم ہاوز میں 50ایکر اراضی پر دھان کی کاشت کی تھی۔ تب تم کہاں تھے؟۔

کھمم، ورنگل اور نلگنڈہ میں مرچ کے کسانوں کی جانب سے ان کی پیداوار نہ خرید نے پر احتجاجی ریالی نکالی گئی تھی۔ تب تم کہاں تھیں؟

آپ کے والد کے سی آر نے کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس پر تم نے سوال کیوں نہیں کیا؟

ریاست میں 26ٹن زرعی کھاد کسانوں کو مفت سربراہ کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر 5سال بعد بھی پر عمل نہیں کیا۔ تب تم کہاں تھیں؟ غیر موسمی بارش سے کسانوں کی فصل تباہ ہوگئی اور کسان پریشان تھے اس وقت تم کہاں تھے۔

گذشتہ 8 سال سے تمہاری حکومت نے نریندر مودی حکومت کے ہر مسئلہ پر تائید کرتی رہی۔ لیکن اے پی قانون تقسیم بل میں منظورہ پراجکٹ کے تحت قاضی پیٹ کوچ فیکٹری، بیارام اسٹیل فیاکٹری،گریجن یونیورسٹی کے قیام کیلئے تم نے مودی حکومت سے سوال کیوں نہیں کیا؟ چنانچہ تم اپنی ناکامیوں کو چھپا نے کیلئے راہول گاندھی پر تنقید کرنے کا تمہیں حق نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button