گجرات میں پہلے اومیکرون مریض کے دو رشتہ داروں کی مثبت رپورٹ

محکمہ صحت کے حکام نے گذشتہ اتوار کو زمبابوے سے واپس لوٹنے والے شخص کے دو رشتہ داروں کا پتہ چلایا تھا۔ ان کے لعاب کے نمونے اومیکرون ٹسٹ کے لیے روانہ کیے گئے تھے، جن کی مثبت رپورٹ آج دستیاب ہوئی۔

گاندھی نگر: گجرات میں ریاست کے پہلے اومیکرون مریض کے دو رشتہ داروں کی ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان مریضوں کی جملہ تعداد تین ہوگئی۔ حکام نے آج یہ بات بتائی۔

محکمہ صحت کے حکام نے گذشتہ اتوار کو زمبابوے سے واپس لوٹنے والے شخص کے دو رشتہ داروں کا پتہ چلایا تھا۔ ان کے لعاب کے نمونے اومیکرون ٹسٹ کے لیے روانہ کیے گئے تھے، جن کی مثبت رپورٹ آج دستیاب ہوئی۔

کورونا کے لیے جی جی ہاسپٹل جام نگر کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر ایس چٹرجی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ زمبابوے میں مقیم 72 سالہ شخص کی اومیکرون ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد اس کی 45 سالہ بیوی اور 35 سالہ برادر نسبتی کی رپورٹیں بھی مثبت آئی ہیں۔

ان میں کووِڈ 19 کا پتہ چلنے کے بعد سے دونوں کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ تینوں اومیکرون مثبت مریضوں کے نمونے جو جینوم سیکونسی کے لیے گاندھی نگر میں واقع گجرات بائیو ٹکنا لوجی ریسرچ لیباریٹری روانہ کیے گئے تھے، کی رپورٹس مثبت آئی ہیں ۔

چٹر جی نے مزید کہا کہ ان تینوں مریضوں کا پتہ چوں کہ ابتدائی مرحلہ میں چلا ہے اور انہیں فوری آئیسولیشن میں رکھا گیا، اس لیے دیگر افراد کے متاثر ہونے کا موقع نہیں ہے۔ زمبابوے سے لوٹنے والے 72 سالہ شخص جو گجرات کے شہر جام نگر کے قریب واقع دیہات مورکڈا میں دستیاب ہوا، ہفتہ کے اومیکرون ٹسٹ میں مثبت پایا گیا تھا۔

زمبابوے جس کی جوکھم والے ملک کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی، کے مقیم شخص کی یہاں واپسی کے بعد ریاستی محکمہئ صحت کے حکام نے اس سے رابطہ میں آنے والوں کا پتہ چلایا تھا۔ مذکورہ شخص اپنے خسر سے ملاقات کے لیے 28 نومبر کو یہاں پہنچا تھا۔ یہاں آنے کے بعد اسے بخار آنے پر ڈاکٹروں نے ہدایت دی تھی کہ وہ اپنا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کرائے۔ خانگی لیباریٹری نے یہاں محکمہئ صحت کے حکام کو مطلع کیا تھا کہ اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button