سوشیل میڈیاشمالی بھارت

مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کی دوبارہ تنصیب ناقابل قبول: یوگی

چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکروں کو نکالنے کے حکم کے بعد بعض اضلاع میں مذہبی مقامات پر دوبارہ لاؤڈ اسپیکر نصب کیے جارہے ہیں ”ناقابل قبول“ ہیں۔

لکھنؤ: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکروں کو نکالنے کے حکم کے بعد بعض اضلاع میں مذہبی مقامات پر دوبارہ لاؤڈ اسپیکر نصب کیے جارہے ہیں ”ناقابل قبول“ ہیں۔

حکومت کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ عوام کے ساتھ فوری ربط کرکے اور مواصلات قائم کرکے مناسب کارروائی کریں۔

جمعہ کی رات تمام سطحوں کے عہدیداروں کے ساتھ ریاست میں نظم و ضبط کی صورتِ حال جائزہ اجلاس میں یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ ہدایت بھی جاری کی کہ پُرامن کرسمس تقاریب کے انعقاد کو یقینی بنائیں، لیکن اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ تبدیل مذہب کے واقعات پیش نہ آئیں۔

ایک بیان میں چیف منسٹر کے حوالے سے کہا گیا کہ چند ماہ قبل حکومت نے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے فقید المثال اقدامات کی ہے۔ عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے طور پر لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے سارے ملک میں اس اقدام کی ستائش کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کے ایک حالیہ دورے میں انھیں پتہ چلا ہے کہ بعض اضلاع میں دوبارہ لاؤڈ اسپیکر نصب کیے جارہے ہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔

جاریہ سال کے اوائل میں ماہِ اپریل کے دوران ریاستی حکومت نے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرس ہٹانے مہم چلائی تھی۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوبارہ لاؤڈ اسپیکر نصب نہیں کیے جائیں۔