گجویل میں وزیر داخلہ محمود علی کے ہاتھوں بیارک عمارت کا افتتاح

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس کی فرض شناسی اور فرینڈ لی پولیسنگ ملک بھر کیلئے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ پولیس کو اہمیت دیتے ہوئے اس محکمہ میں کئی اصلاحات لائے ہیں۔

حیدرآباد:ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس کی فرض شناسی اور فرینڈ لی پولیسنگ ملک بھر کیلئے مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کے قیام کے بعد سے پولیس نے عوام کے ساتھ بہتر تعلقات پیدا کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج حلقہ اسمبلی گجویل کے مرکوک موضع میں پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں 2346 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ بیارک کی عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام سے قبل عوام میں پولیس کے متعلق خوف اور ڈریایاجاتا تھا جس کی وجہ سے عام لوگ پولیس اسٹیشن جاتے وقت ان کے ساتھ کسی سیاسی قائد یا وکیل کو لے جاتے تھے۔ اب اس طرح کا ڈرو خوف کا ماحول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محکمہ پولیس کو اہمیت دیتے ہوئے اس محکمہ میں کئی اصلاحات لائے  ہیں۔ چندر شیکھر راو نے محکمہ پولیس کو سات سو کروڑ روپے کا بھاری بجٹ مختص کیا ہے، جس کی بدولت محکمہ پولیس میں جدید آلات سے لیز مختلف قسم کی گاڑیاں فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کے تنصیب میں تلنگانہ ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی حیدرآباد کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں سولیواں مقام حاصل ہے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر، صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ ہاوزنگ کارپوریشن دامودر، صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن وی پرتاپ ریڈی، ڈی جی پی مہندر ریڈی، کمشنر پولیس سدی پیٹ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button