حیدرآباد

ریاستی وزیرٹی سرینواس یادو ایک تنازعہ میں گھر گئے

وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے اندرا پارک تا و دیا نگر اسٹیل فلائی اوور کا افتتاح انجام دیا۔ جب کے ٹی راما راؤ افتتاح کیلئے آگے بڑھ رہے تھے تب اُس وقت ایک شخص، سرینواس یادو سے آگے چل رہا تھا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان و سمکیات ٹی سرینواس یادو اُس وقت تنازعہ میں گھر گئے جب ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہیں ایک شخص کا کالر پکڑ کر کھینچتے ہوئے اور اسے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا یا گیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
کاشتکار، بات چیت کے لئے تیار: کسان قائد
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے اندرا پارک تا و دیا نگر اسٹیل فلائی اوور کا افتتاح انجام دیا۔ جب کے ٹی راما راؤ افتتاح کیلئے آگے بڑھ رہے تھے تب اُس وقت ایک شخص، سرینواس یادو سے آگے چل رہا تھا۔

 اس بات سے ناراض وزیر یادو نے اُس شخص کا کالر پکڑکر کھینچا اور مبینہ طور پر اسے تھپڑ مار دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سیاست دانوں کا عوام کے تیں برتاؤ موضوع بحث بن گیا۔