گوانتانامو کا قیدی 20 سال بعد اپنے ملک الجزائرپہنچا

امریکی حکام کے مطابق گوانتانامو بے کے قیدی سفیان برہومی، جنہوں نے تقریباً 20 سال حراست میں گزارے تھے، کو الجزائر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

واشنگٹن : امریکی حکام کے مطابق گوانتانامو بے کے قیدی سفیان برہومی، جنہوں نے تقریباً 20 سال حراست میں گزارے تھے، کو الجزائر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق برہومی کو 2002 میں القاعدہ کے ایک اعلیٰ رکن کے ساتھ پاکستان میں ایک سیف ہاؤس میں پکڑا گیا تھا اور اس پر امریکہ پر بمباری کرنے کے منصوبے میں حصہ لینے کا الزام لگایاگیاتھا۔

اس سلسلے میں ہفتے کے روز امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ اس کی حراست کی مزید ضرورت نہیں ہے اور الجزائر کی حکومت نے یقین دلایا ہے کہ اس کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے گا۔

تاہم الجزائر کی حکومت نے اس معاملے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والوں میں گوانتاناموبے کے 37 قیدی ہیں، جن میں سے 18 منتقلی کے اہل ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button