گوا میں بھی مساجد کے لاؤڈ اسپیکرس کی مخالفت

کنوینر ایچ جے ایس گوا منوج سولنکی نے مطالبہ ایڈیشنل کلکٹر نارتھ گوا نے اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکرس کا غیرقانونی استعمال ممنوع قراردیا۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے ایڈیشنل کلکٹر نارتھ گوا کو ہدایت دی تھی۔

پنجی۔ 12  اپریل۔(پی ٹی آئی) گوا کے ایک دایاں بازو گروپ نے منگل کے دن مطالبہ کیا کہ اذان کے لئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کا غیرقانونی استعمال روکا جائے۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی (ایچ جے ایس)کے وفد نے آج ضلع نارتھ گوا کے کلکٹر سے ملاقات کی اور یادداشت پیش کی۔ کنوینر ایچ جے ایس گوا منوج سولنکی نے مطالبہ ایڈیشنل کلکٹر نارتھ گوا نے اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکرس کا غیرقانونی استعمال ممنوع قراردیا۔

اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے ایڈیشنل کلکٹر نارتھ گوا کو ہدایت دی تھی۔ پولیس سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ مساجد پر نظر رکھے اور یہ یقینی بنائے کہ ان احکام پر عمل آوری ہو۔ ایچ جے ایس نے دعویٰ کیا کہ گوا میں مساجد سے شور کا مسئلہ جاری ہے۔ اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکرس بہ دستور زیرِ استعمال ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button