گورنرس کیلئے وینکیانائیڈو کا ظہرانہ

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے اتوار کے دن گورنرمغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی جو ان کے جانشین بننے والے ہیں۔

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے اتوار کے دن گورنرمغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی جو ان کے جانشین بننے والے ہیں۔

وینکیانائیڈو نے نئی دہلی میں تمام گورنرس اور لیفٹننٹ گورنرس کو ظہرانہ دیا۔

نائب صدرجمہوریہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں دونوں قائدین کو ملاقات کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

راشٹرپتی نواس میں لنچ کے موقع پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

اپوزیشن نے اتوار کے دن نائب صدرجمہوریہ کے عہدہ کیلئے راجستھان کی سابق گورنر مارگریٹ الوا کو میدان میں اتارا۔ این ڈی اے کو اس الیکشن میں سبقت حاصل ہے۔

گورنرس اور لیفٹننٹ گورنرس ہفتہ کے دن ایک تقریب میں شرکت کے لئے نئی دہلی آئے ہوئے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button