مذہب

گونگا کس طرح ذبیحہ پر بسم اللہ کہے ؟

گونگے کے حق میں اشارہ کو بولنے کے قائم مقام مانا گیا ہے ؛ اس لئے اگر وہ بسم اللہ کہنے کے لئے ہونٹوں کو حرکت دے تو یہ اشارہ سے بسم اللہ کہنا متصور ہوگا اور جانور حلال ہوجائے گا:

سوال:- ہمارے محلہ میں قصاب کی دوکان پر کام کرنے والا ایک شخص گونگا ہے اور وہ جانور ذبح کرتا ہے ، ظاہر ہے کہ وہ بسم اللہ نہیں پڑھ سکتا تو کیا اس کا ذبیحہ حلال ہوگا ؟ ( سہیل احمد، ٹولی چوکی)

جواب :- گونگے کے حق میں اشارہ کو بولنے کے قائم مقام مانا گیا ہے ؛ اس لئے اگر وہ بسم اللہ کہنے کے لئے ہونٹوں کو حرکت دے تو یہ اشارہ سے بسم اللہ کہنا متصور ہوگا اور جانور حلال ہوجائے گا:

لا بأس بذبیحۃ الأخرس إذا کان من أھل الاسلام أو من أھل الکتاب وبہ ناخذ فإن إشارۃ الأخرس وتحریکہ الشفتین بمنزلۃ البسملۃ من الناطق ۔ ( المبسوط للسرخسی : ۱۱؍۲۲۷)