گوہاٹی میں شیوسیناکے باغیوں اور این سی پی میں پوسٹر جنگ

این سی پی نے ہوٹل کے قریب پوسٹر لگایا جس پر بڑے حروف میں غدار لکھا تھا۔ سیکوریٹی گارڈس نے اس پوسٹر کو ہٹادیا۔ مہاراشٹرا کے باغی ارکان اسمبلی نے اسی ہوٹل میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔

گوہاٹی: باغی شیوسینا ارکان اسمبلی اور گوہاٹی کے مقامی این سی پی قائدین میں منگل کے دن پوسٹر جنگ شروع ہوگئی۔ ریڈیسن بلو ہوٹل کے قریب ایکناتھ شنڈے‘ آنند ڈیگھے اور بال ٹھاکرے کی تصاویر والا ایک پوسٹر لگایا گیا جس پر لکھا ہے کہ ”گرو (فخر) سے کہوہم ہندو ہیں‘ شنڈے صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں“۔

 جواب میں این سی پی نے ہوٹل کے قریب پوسٹر لگایا جس پر بڑے حروف میں غدار لکھا تھا۔ سیکوریٹی گارڈس نے اس پوسٹر کو ہٹادیا۔ مہاراشٹرا کے باغی ارکان اسمبلی نے اسی ہوٹل میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔ صبح ایکناتھ شنڈے ہوٹل کے احاطہ میں فون پر بات کرتے دکھائی دیئے۔

 انہوں نے باہر منتظر صحافیوں کو ہاتھ ہلاکر ہائے کہا لیکن صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ صرف اتنا کہا کہ ہمارے ترجمان دیپک کیسرکر بعد میں آپ لوگوں سے بات کریں گے اور فلور ٹسٹ کی جانکاری دیں گے۔ وہ آپ کو ہماری ممبئی واپسی کا وقت بھی بتائیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button