گڑگاؤں سیکٹر 37 میں نماز ِ جمعہ کے دوران دوبارہ خلل اندازی

مسلمانوں نے آج گرودوارے میں نماز ادا نہیں کی۔ گردوارہ کمیٹی نے بتایا کہ نماز کے لیے جگہ نہیں دی جائے گی، کیوں کہ مسلمان اس کے لیے اس سے رجوع نہیں ہوئے ہیں، تاہم اس نے اقلیتی فرقہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گڑگاؤں: گڑگاؤں کے سیکٹر 37 میں نماز کے لیے مختص کردہ مقام پر نماز ِ جمعہ ادا کرنے کے دوران آج دائیں بازو کے ہندو گروپس نے خلل پیدا کیا۔

دائیں بازو کے ہند گروپس کی جانب سے 26/11 حملے کی یاد میں پوجا پاٹ ادا کی گئی اور جئے شری رام کے نعرے بلند کیے گئے۔

نماز کے لیے جمع مسلمانوں نے پہلے تو نماز ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیے، لیکن تقریباً 25 مسلمان نماز ادا کرنے کا فیصلہ کیے۔

نماز کے مقام سے 30 میٹر سے بھی کم دوری پر پوجا کرنے والوں نے ”جئے شری رام“ اور ”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعرے بلند کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

جائے واقعہ پر حالانکہ تقریباً 150 پولیس عملہ تعینات تھا، لیکن صرف 30 پولیس ملازمین دونوں گروپس کے بیچ ٹھہرے رہے۔

نماز 20 منٹ میں مکمل ہوتے ہی ہندو گروپس کے دو افراد آگے بڑھنے کی کوشش کیے، لیکن مسلمان پر امن طور پر وہاں سے لوٹ گئے۔

مسلمانوں نے آج گرودوارے میں نماز ادا نہیں کی۔ گردوارہ کمیٹی نے بتایا کہ نماز کے لیے جگہ نہیں دی جائے گی، کیوں کہ مسلمان اس کے لیے اس سے رجوع نہیں ہوئے ہیں، تاہم اس نے اقلیتی فرقہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button