گیان واپی مسجد معاملہ، عدالت کی سماعت پر سپریم کورٹ نے روک لگادی روک

سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد وارانسی کی سول عدالت کو ہدایت دی کہ وہ گیان واپی مسجد سروے تنازعہ سے متعلق معاملے کی آج سماعت یا فیصلہ نہ کرے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے وارانسی کی ایک سول عدالت سے کہا کہ وہ گیان واپی مسجد میں ویڈیو گرافی سروے تنازعہ کے معاملے میں جمعرات کو سماعت نہ کرے اور نہ ہی کوئی فیصلہ کرے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید سماعت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کریں گے۔

 مسجد کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ ایچ احمدی نے سپریم کورٹ کی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی ہندو درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک اور مسجد کو بھی سیل کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد وارانسی کی سول عدالت کو ہدایت دی کہ وہ گیان واپی مسجد سروے تنازعہ سے متعلق معاملے کی آج سماعت یا فیصلہ نہ کرے۔

17 مئی کو سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اگلی سماعت 19 مئی کے لیے ملتوی کی تھی۔ بنچ نے منگل کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ وارانسی میں کاشی وشواناتھ مندر کمپلیکس سے متصل گیانواپی مسجد کمپلیکس میں اس علاقے کی حفاظت کرے جہاں ہندوؤں کے مطابق ایک ‘شیولنگ’ پایا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button