آرین خان کی گرفتاری پر ”شرمناک سیاست“ ہورہی ہے: روینہ ٹنڈن

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کسی کا نام لیے بغیر ٹوئٹ کیا کہ ”شرمناک سیاست کی جارہی ہے۔ وہ ایک نوجوان زندگی ہے اور اس کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ممبئی: اداکارہ روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ کے بیٹے آرین خان کی منشیات کیس میں این سی بی کی گرفتاری کے بعد پورے معاملے پر ”شرمناک سیاست“ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

این سی بی نے ممبئی کے ساحل سے ایک کروڑ جہاز سے ممنوعہ منشیات ضبط کیے جانے کے کیس میں اتوار کو آرین خان سمیت سات افراد کو گرفتار کیا تھا۔ شہر کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کو آرین کو 14دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

عدالت نے کہا تھا کہ آرین کی ضمانت عرضی پر جمعہ کو سماعت کی جائے گی۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کسی کا نام لیے بغیر ٹوئٹ کیا کہ ”شرمناک سیاست کی جارہی ہے۔ وہ ایک نوجوان زندگی ہے اور اس کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

دلسوز!“ فلمساز فرح خان نے شاہ رخ کی بیوی گوری خان کی اس مشکل وقت میں ہمت بنائے رکھنے کے لیے ستائش کی اور انہیں 51 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

فرح نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ایک ماں کی طاقت کسی سے کم نہیں ہوتی۔ والدین کی دعا پہاڑ کو بھی ہلاسکتی ہے۔ ایک طاقتور ماں اور خاتون کو سالگرہ کی مبارک۔“ اداکار رتیک روشن نے بھی جمعرات کو انسٹا گرام پر آرین کے نام ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت آرین کو اور مضبوط بنائے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.