سابق مئیر کریم نگر رویندرسنگھ ٹی آر ایس سے مستعفی

سابق مئیر کا ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر کے گروپ کے ساتھ کافی عرصہ سے اختلاف رہا ہے۔ سابق وزیر ایٹالہ راجندر کے معاملہ میں پارٹی نے انہیں کافی عرصہ تک حاشیہ پررکھ دیا تھا جس پرانہوں نے کئی باربرہمی کا بھی اظہار کیا تھا۔

حیدرآباد: ٹی آرایس کے سینئرقائدوسابق مئیر کریم نگر سرداررویندرسنگھ کے حکمراں جماعت سے استعفیٰ کے بعد کریم نگر کی سیاست ایک بار پھر گرماگئی ہے۔وہ جمعرات کی شام تک ایم ایل سی ٹکٹ کا انتظار کرتے رہے یا پھرانہیں توقع تھی کہ پارٹی سربراہ وچیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کوئی واضح تیقن ملے گا مگر ایسا کچھ نہیں ہواجس کے بعد آخرکار سردار رویندر سنگھ نے ٹی آرایس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق مئیر کا ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر کے گروپ کے ساتھ کافی عرصہ سے اختلاف رہا ہے۔ سابق وزیر ایٹالہ راجندر کے معاملہ میں پارٹی نے انہیں کافی عرصہ تک حاشیہ پررکھ دیا تھا جس پرانہوں نے کئی باربرہمی کا بھی اظہار کیا تھا۔ حضورآبادکے ضمنی الیکشن میں پارٹی نے سردار رویندرسنگھ کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جبکہ سنگھ نے کم وبیش 14 برسوں تک ٹی آرایس کے لئے کام کیاہے۔

دریں اثناسردار رویندر سنگھ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کونسل کے مجالس مقامی زمرہ کے تحت پرچہ نامزدگی داخل کیاتھا اورانہوں نے ویملواڑہ میں ناراض ایم پی ٹی سیز میں اپنی مہم بھی شروع کردی تھی۔ٹی آرایس نے بھی کریم نگر کی اس زمرہ کی نشست پرکامیابی کیلئے دوڑ دھوپ شروع کردی ہے۔یہاں اصل مقابلہ رویندر سنگھ اور ٹی آرایس  کے درمیان رہے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.