کھیل

فیفا ورلڈ کپ: جاپان کے ہاتھوں جرمنی کو شکست

چار بار کے عالمی چیمپئن نے پہلے ہاف میں ایلکے گنڈوگن کے پنالٹی شاٹ کے ذریعے برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف کے اوائل میں بھی ان کے مزید گول ہونے کے امکانات دکھائی دے رہے تھے۔

دوحہ: جاپان نے چہارشنبہ کو یہاں خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا جھٹکا دیا ہے۔

چار بار کے عالمی چیمپئن نے پہلے ہاف میں ایلکے گنڈوگن کے پنالٹی شاٹ کے ذریعے برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف کے اوائل میں بھی ان کے مزید گول ہونے کے امکانات دکھائی دے رہے تھے۔

تاہم سرجی نابری اور گنڈوگن کی ناکام کوششوں اور جاپانی گول کیپر کے شاندار بچاؤ کے بعد جاپان نے اپنا کھیل شروع کیا۔

سمورائی بلیوز (جاپانیوں) نے اچانک ہی جارحانہ رخ اختیار کرلیا اور دوسرے ہاف میں جرمنی کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔

جاپان کے لئے، یہ ان کی ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ہے اور ان کے کوچ ہاجیمے موریاسو اور ان کے اسٹرائیکر تمام اس کامیابی کے حقدار ہیں۔

دوسرے ہاف میں پھر جرمنی کے کھلاڑی کوئی گول نہیں کرسکے جبکہ جاپان نے دو گول کرکے میاچ اپنے نام کرلیا۔