نیوزی لینڈ،انگلینڈ کو ہراکر ورلڈکپ کے فائنل میں داخل

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 5 وکٹس کھوکر ایک اوور پہلے بنالئے۔

دبئی: سلامی بلے باز ڈیرل مچل اور وکٹ کیپر ڈیون کانوے کی شاندار بیاٹنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں ونڈے چمپئن انگلینڈ کو 5 وکٹس سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا سامنا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے اتوار کو ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 5 وکٹس کھوکر ایک اوور پہلے بنالئے۔

کیویز کی کامیابی میں سلامی بلے باز ڈیرل مچل کا اہم رول رہا جنہوں نے ذمہ دارانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 ناٹ آئوٹ رن بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز ڈیون کانوے نے بھی ڈیرل مچل کا بہتر انداز میں ساتھ دیا اور 38 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ آل رائونڈر جمی نیشم نے آخری اوورس میں جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کو آسان کردیا۔

نیشم صرف 11 گیندوں میں ایک چوکا اور 3 چھکوں کی مدد سے 27 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک موقع پر بحران کا شکار ہوگئی تھی کیونکہ اسے محض 24 گیندوں میں 57 رنوں کی ضرورت تھی تاہم اس موقع پر نیشم اور ڈیرل مچل نے طوفانی بیاٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف انگلش ٹیم کے ارادوں پر پانی پھیر دیا بلکہ ونڈے ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ملی شکست کا بھی بدلہ لے لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے لیونگ اسٹون اور آل راونڈر کریس ووکس نے 2,2 جبکہ لیگ اسپنر عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں انگلینڈ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 166 رن بنائے۔ انگلینڈ کیلئے آل راونڈر معین علی 37 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 51 رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر جوز بٹلر 29‘ بیرسٹو 13‘ ڈیوڈ ملن 41 اور لیونگ اسٹو 17 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان ایان مورگن 4 رنوں پر ناٹ آئوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولرس ٹم ساوتھی‘ ایڈم ملنے‘ لیگ اسپنر اش سودھی اور آل رئونڈر نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سلامی بلے باز ڈرل مچل کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.