کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اگر وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان کو یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔

بنگلورو: راچن رویندرا (108) اور کپتان کین ولیمسن (95) کے درمیان 180 رنز کی شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 402 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

متعلقہ خبریں
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ

ورلڈ کپ میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے اسے رواں ورلڈ کپ میں دوسرے سب سے بڑے اسکور کو پار کرنا ہوگا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹوں پر 428 رنز بنائے تھے جس کا تعاقب کرنے میں سری لنکا ناکام رہی تھی۔

ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 23 سالہ ہندوستانی نژاد کھلاڑی راچن نے رواں ورلڈ کپ میں اپنی تیسری سنچری بنائی۔ اپنے ننیہال بنگلورو میں راچن نے اپنی بے مثال بلے بازی سے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہندوستانی تماشائیوں سے خوب داد حاصل کی۔

راچن ورلڈ کپ میں اب تک 523 رنز بنا چکے ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک کے بعد ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ ان کی پہلی دو سنچریاں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف آئی تھیں۔

وہیں انجری سے صحت یاب ہو کر میدان میں واپس آنے والے ولیمسن نے ابھرتے ہوئے بلے باز کا بخوبی ساتھ دیتے ہوئے پاکستان کے گیندبازی اٹیک کو تہس نہس کر دیا۔

 ولیمسن، تاہم، پانچ رنز سے اپنی 14ویں ون ڈے سنچری سے محروم رہے۔ وہ افتخار احمد کی گیند کو چھکے میں تبدیل کرنے کی کوشش میں لانگ آف پر کھڑے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

راچن رویندرا اننگ کے 36ویں اوور میں محمد وسیم کا شکار بنے، جس کے بعد بھی پاکستانی بولرز کیوی بلے بازوں کے رنز کی رفتار نہ روک سکے۔ وسیم 60 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب اور کفایتی باؤلر رہے جبکہ اسٹرائیک باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 90 اور حارث رؤف نے 85 رنز لٹائے۔

 دونوں کو ایک ایک وکٹ ملا۔ میچ سے قبل پاکستان کے ٹرمپ کارڈ سمجھے جانے والے حسن علی بھی 82 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے۔