ہاتھی ادھر ادھر لڑھک رہا ہے ، سائیکل بآسانی پنکچر ہوتی ہے : یوگی آدتیہ ناتھ

امبیڈکر نگر میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو یاد کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ ایک عظیم سماجی مفکر تھے۔ 1960ء میں ڈاکٹر لوہیا نے مختلف اضلاع میں رامائن میلہ شروع کیا تھا ، آج ان کے نقش قدم پر چلنے والے رام بھکتوں پر گولیاں چلا رہے ہیں۔

امبیڈکر نگر (یوپی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ بی ایس پی کا ہاتھی ادھر ادھر لڑھک رہا ہے اور ہاتھی کے وزن سے ایس پی کی سائیکل پنکچر ہوگئی ہے ۔

امبیڈکر نگر میں سلسلہ وار ریالیوں کو مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر مودی نے کہا کہ یہ ہاتھی تو ویسے بھی ادھر ادھر پھسل رہا ہے گذشتہ وقت جو ہاتھی سے مقابلہ کیے تھے موجودہ انتخابات میں اب دوسری پارٹیوں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں ۔ یہ صاف ظاہر ہے کہ جب ہاتھی اپنی غلطیوں کا بوجھ نہیں سنبھال سکتا تب ضروری ہے کہ سائیکل پنکچر ہوجائے ۔

غریبوں کے لیے مختص راشن ہڑپ کرنے کے لیے گذشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا جو غریبوں کا راشن ہڑپ کیے ہیں ، ان کے لیے ان کے پاس بلڈوزر ہیں۔ بلڈوزر کی اتنی طاقت ہے کہ وہ پوروانچل اکسپریس وے کی تعمیر میں بھی استعمال ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بے ایمان اور بدعنوان لیڈروں کی املاک کو بھی زمین دوز کرتا ہے۔

امبیڈکر نگر میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو یاد کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ ایک عظیم سماجی مفکر تھے۔ 1960ء میں ڈاکٹر لوہیا نے مختلف اضلاع میں رامائن میلہ شروع کیا تھا ، آج ان کے نقش قدم پر چلنے والے رام بھکتوں پر گولیاں چلا رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button