جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

اس فہرست میں سعودی عرب کے شاہ سلمان‘ ایران کے آیت اللہ علی خامنہ ای اور اردن کے شاہ عبداللہ بھی شامل ہیں۔

سری نگر: صدرنشین حریت کانفرنس و اسلامی اسکالر میر واعظ عمر فاروق دنیا کے انتہائی بااثر 500 مسلمانوں کی فہرست میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ شامل ہیں۔

سالانہ فہرست اردن کے رائل اسلامک اسٹراٹیجک اسٹڈیز سنٹر (آر آئی ایس ایس سی) نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تیار کی جو پیر کو شائع ہوئی۔

حریت نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ اس فہرست میں سعودی عرب کے شاہ سلمان‘ ایران کے آیت اللہ علی خامنہ ای اور اردن کے شاہ عبداللہ بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ عمر فاروق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی وکالت کرتے رہے ہیں تاکہ کشمیری عوام کی امنگیں پوری ہوں۔