ہربھجن سنگھ اور راگھو چڈھا، عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا نامزد

پانچوں افراد اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے چندی گڑھ میں آج پنجاب ودھان سبھا کامپلکس پہنچے۔ نامزدگیوں کی جانچ منگل کو ہوگی۔

چندی گڑھ۔: عام آدمی پارٹی نے پیر کے دن سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ‘ عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی راگھو چڈھا‘ آئی آئی ٹی دہلی کے فیکلٹی سندیپ پاٹھک‘ صنعت کار سنجیو اروڑہ اور ماہر تعلیم اشوک کمار متل کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا۔

یہ پانچوں افراد اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے چندی گڑھ میں آج پنجاب ودھان سبھا کامپلکس پہنچے۔ نامزدگیوں کی جانچ منگل کو ہوگی۔

6 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 13 نشستوں کے لئے الیکشن 31 مارچ کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن ہوگی۔

الیکشن 2 اپریل سے قبل مکمل ہوجائے گا۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 117 نشستوں کے منجملہ 92 نشستیں جیتی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button