کھیل

ثانیہ مرزا کی سالگرہ، شعیب ملک نے دی مبارک باد

گزشتہ کچھ ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں اسٹارز نے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

دبئی: علیحدگی کی افواہوں کے درمیان پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی بیوی اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ ثانیہ مرزا 15 نومبر کو 36 برس کی ہوگئی ہیں۔

گزشتہ کچھ ہفتوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں اسٹارز نے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/p/Ck9Au_CImCc/

شعیب ملک نے اپنی اور ثانیہ مرزا کی تصویر بھی شئیر کی۔

پاکستانی کرکٹر کی انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار عمران عباس اور اشنا شاہ نے بھی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک دی، اشنا شاہ نے لکھا ’اللہ ہمیشہ خوش رکھے‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید بھی کی۔ایک صارف نے لکھا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کو معافی مانگی چاہیے۔

تاہم متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو مبارک باد دینے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ایئر ہونے کا اعلان کیا تھا جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔

شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔