ہم نے پہلے میاچ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا: کین ولیمسن

ولیمسن نے کہاکہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے گیند کے ساتھ اچھی شروعات کی اور ڈیتھ اوورز میں بھی ہماری واپسی لاجواب تھی۔ ہمیں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر توجہ دینی ہوگی۔

ممبئی: سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف پیر کو یہاں 2022 آئی پی ایل کے 12ویں میچ میں شکست کے بعد کہا کہ اگر آپ کارکردگی کو دیکھیں تو یقینی طور پرپہلے میچ کے مقابلے اس میچ میں کافی بہتری آئی ہے ولیمسن نے میچ کے بعد کہا، “میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔

 ہم نے پہلے میچ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم پاور پلے میں تین وکٹ لے کرایک مضبوط پوزیشن میں تھے۔ اگر ہم لوکیش راہل اور دیپک ہڈا کی شراکت کو توڑ دیتے توبہترہوتا۔ ہم جیت کے قریب تو پہنچے، لیکن جیت نہ سکے۔ پچ اچھی تھی اور 170 ایک اچھا اسکورہوتا ہے، لیکن ہم یہ حاصل نہیں کر سکے۔

ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ہم نے گیند کے ساتھ اچھی شروعات کی اور ڈیتھ اوورز میں بھی ہماری واپسی لاجواب تھی۔ ہمیں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر توجہ دینی ہوگی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button