ہندوستانیوں کو یوکرین چھوڑدینے کا مشورہ

ہندوستانی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین کا غیرضروری سفر کرنے سے بچیں۔ اندرون ملک بھی غیرضروری سفر نہ کیا جائے۔

کیف : ہندوستانی سفارت خانہ (کیف) نے منگل کے دن جاری تازہ اڈوائزری میں یوکرین میں مقیم ہندوستانی شہریوں خاص طورپر طلبا سے جن کا قیام ضروری نہ ہو‘ کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتِ حال کے مدنظر عارضی طورپر یوکرین چھوڑدینے پر غور کریں۔

ہندوستانی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین کا غیرضروری سفر کرنے سے بچیں۔ اندرون ملک بھی غیرضروری سفر نہ کیا جائے۔

ہندوستانی شہری اپنے سفارت خانہ کو بتاتے رہے ہیں کہ وہ کہاں رہ رہے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سفارت خانہ اُن تک پہنچ سکے۔

چند دن میں یوکرین پر روس کا حملہ ہوسکتا ہے۔ 12 ممالک نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یوکرین سے نکل جائیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button