حیدرآبادسوشیل میڈیا

مولانا مظہر حسینی صابری کا سانحہ ارتحال

یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ شہر حیدرآباد کی معروف شخصیت حضرت مولانا الحاج صوفی سید شاه مظہر حسینی قادری چشتی مجیبی صابری ولد حضرت سید شاه صابر حسینی قادری چشتی مجیبی ؒ کا 16 جنوری بروز منگل انتقال ہوگیا۔

حیدر آباد : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ شہر حیدرآباد کی معروف شخصیت حضرت مولانا الحاج صوفی سید شاه مظہر حسینی قادری چشتی مجیبی صابری ولد حضرت سید شاه صابر حسینی قادری چشتی مجیبی ؒ کا 16 جنوری بروز منگل انتقال ہوگیا۔

وہ 82 برس کے تھے اور کچھ عرصہ سے علیل تھے۔مولانا سید شاہ مظہر حسینی کو حضرت سید شاہ مخدوم حسینی صاحبؒ بہادر پورہ سے خلافت حاصل تھی اور وہ مشیر اعلی جمیعت المشائخ بھی تھے۔

نماز جنازه 17 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر 30-1 بجے مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے والد بزرگوار حضرت مولانا صابر حسینی ؒکی مزار کے پہلو میں عمل میں آئے گی۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ صاحبزادگان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات . مزید تفصیلات کے لئے 9885378696یا 9000000711 پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے ۔