ہندوستانیوں کے انخلا کو ”پی آر“ کہنا غیر درست:کے ٹی آر

حیدرآباد:حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آ رایس) کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے جنگ زدہ ملک یو کرین سے ہندوستانیوں کے انخلا کے مشن کو ”پی آر(پبلک ریلشین) مشق“ قرار دینے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 راما راؤ نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر پی آر مشق پر مرکزی حکومت کو ہدف ملامت بنایا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں مملکتی مرکزی دفاع اجئے بھٹ کو طلبہ سے بات چیت کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم مودی کی مہربانی سے آپ لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں اور تمام طلبہ کو بحفاظت یوکرین سے نکالا جارہا ہے۔ کے ٹی آر نے اسکو ”بکواس کی انتہا قرار دیا“۔ ”جیون بچ گیا ہے مودی کی مہر بانی سے“۔

یقینا مودی جی کی وجہ سے جیون بچ گیا ہے۔ تھکے ماندے طلبہ کے ساتھ پی آر کا یہ طریقہ کار کتنا بھیانک وتباہ کن ہے۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹر پرتحریر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

Back to top button