ہندوستانی ویمنس ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اوڈی آئی اسکواڈس کا اعلان

متھالی راج نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اوڈی آئیز کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جو 11 تا 24 فروری ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شروع ہوگا۔

نئی دہلی: ٹاپ آرڈر بیاٹر جمیمہ روڈریگیوس‘ فاسٹ بولر شکھا پانڈے اور ویٹرن پونم راوت کو2022 ویمنس او ڈی آئی ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ میں اوڈی آئیز کیلئے ہندوستانی اسکواڈ سے خارج کردیاگیا ہے۔

متھالی راج نیوزی لینڈ کے خلاف 5 اوڈی آئیز کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جو 11 تا 24 فروری ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شروع ہوگا۔

جبکہ پاکستان کے خلاف 6 مارچ سے بے اوول تورنگا میں ورلڈ کپ مہم کا آغاز ہوگا۔ 21 سالہ روڈریگیوس وباء سے وقفہ لینے پر واپسی کے بعد ان کا مظاہرہ کمزور رہا۔

انہوں نے ساوتھ آفریقہ کے خلاف 1,9,0,8 اور 4 رن بنائے تھے اور انگلینڈ کے خلاف بھی وطن میں ان کا مظاہرہ ناقص رہا۔ جبکہ روڈیگیوس تین اوڈی آئیز میں بنچ پر بیٹھی رہیں۔ جبکہ شفالی ورما نے 21 سالہ یاستیکا بھاٹیہ کے ساتھ

سلامی بلے باز کی حیثیت سے حصہ لیا اور سب کو متاثر کیا۔ جس میں انہوں نے 35,64 اور 69 ہندوستان کے لئے دورہ میں بنایا۔ پونم راوت جو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں میں گذشتہ سال اوڈی آئی اسکواڈ کا حصہ تھی اور رنراپ ورلڈ کپ ٹیم میں بھی شامل تھی۔

اس کو بھی نظرانداز کردیاگیا۔ جبکہ ریچا گھوش ہندوستان کے لئے وکٹ کیپنگ کرتی رہیں گی۔ ٹی۔20 اسکواڈ کی کپتان ہرمن پریت کور ہوں گی اور سمرتی مندھانا ان کی نائب رہیں گی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button