ہندوستان‘ سری لنکا کی طرح تباہی کے راستہ پر: محبوبہ مفتی

سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے ٹویٹ کیا کہ سری لنکا میں جو ہوا وہ ہمارے لئے ”ویک اَپ کال“ ہے۔ 2014 سے ہندوستان میں مذہبی جنون بڑھ رہا ہے۔

سری نگر: صدر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) و سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ سری لنکا کی صورتِ حال کو دیکھ کر ہندوستان کو بیدار ہوجانا چاہئے کیونکہ ہمارا ملک بھی پڑوسی ملک کے راستہ پر چل رہا ہے۔

ملک میں غیرمعمولی معاشی بحران کے بیچ وزیراعظم سری لنکا مہنداراجہ پکشا پیر کے دن مستعفی ہوگئے۔ حکام کو ملک بھر میں بھی کرفیو لگادینا پڑا اور کولمبو میں فوج تعینات کرنی پڑی۔

سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر نے ٹویٹ کیا کہ سری لنکا میں جو ہوا وہ ہمارے لئے ”ویک اَپ کال“ ہے۔ 2014 سے ہندوستان میں مذہبی جنون بڑھ رہا ہے۔

ہمارا ملک اُسی ہائپر قوم پرستی اور مذہبی اکثریت پسندی کی راہ پر چل رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button