حیدرآباد

تشکیل تلنگانہ کی 10سالہ تقاریب کیلئے105کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ

کانفرنس سے خطاب کے دوران چیف منسٹر نے تاسیس تلنگانہ تقاریب کو ریاست گیر پیمانے پر تزک واحتشام کے ساتھ منانے کیلئے ضلع کلکٹر کو راست 105 کروڑ رقم جاری کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جمعرات کے روز، تشکیل تلنگانہ کے 10 سالہ تقاریب جو 2جون سے شروع ہوں گی، کے انعقاد کیلئے105کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم

 ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں آج ضلع کلکٹرس کی پہلی کانفرنس سے خطاب کے دوران چیف منسٹر نے تاسیس تلنگانہ تقاریب کو ریاست گیر پیمانے پر تزک واحتشام کے ساتھ منانے کیلئے ضلع کلکٹر کو راست 105 کروڑ رقم جاری کرنے کا اعلان کیا۔

 کے سی آر نے عہدیداروں کو 21روزہ تقاریب کو انتہائی شاندار انداز میں منانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ان تقاریب کے دوران شہیدان کی قربانیوں اور گذشتہ10برسوں کے دوران حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔

 انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ6دہائیوں پر مشتمل جدوجہد اور قربانیوں کے سبب جمہوری ا ور پارلیمنٹری طریقہ سے علیحدہ تلنگانہ کو حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلیل عرصہ میں تلنگانہ تیز رفتار سے ترقی کی ہے جو ملک کیلئے قابل فخر ہے۔

اس ایک روزہ کانفرنس میں وزراء، چیف سکریٹری، چیف منسٹر آفس کے سکریٹریز، ضلع کلکٹر، ایس پیز، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو تہوار جیسے ماحول میں گاؤں سے ریاست کی سطح پر روزانہ پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں کو مواضعات، حلقہ اسمبلی جات اور ضلع مستقر کی سطح پر بھی پروگرامس منعقد کرنے پر زور دیا۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ضلع کلکٹرس کو وزاء، ایم ایل ایز اور عوامی نمائندوں کے تعاون سے منظم انداز میں کامیابی کے ساتھ تقاریب منعقد کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کرنے کے بعد 2جون کو تاسیس تلنگانہ کی 21 روزہ تقاریب کا افتتاح کریں گے۔

 بعدازاں چیف منسٹر، سکریٹریٹ کے احاطہ میں ترنگا لہرائیں گے اور شرکاسے خطاب کریں گے۔شیڈول کے مطابق جو پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے، روزانہ پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس میں حکومت کی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔