ہندوستان سے افغانستان کو تین ٹن میڈیکل امداد

قبل ازیں ہندوستان طبی امداد کی تین کھیپ سپلائی کرچکا ہے۔ ہندوستان نے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ وہ وہاں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کے قیام پر زوردے رہا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے افغانستان کو 3ٹن زندگی بچانے والی ضروری ادویات فراہم کی ہیں۔ یہ جنگ زدہ ملک کو میڈیکل امداد کی چوتھی کھیپ ہے۔

آنے والے ہفتوں میں وہ دواؤں اور غذائی اجناس کی شکل میں مزید انسانی امداد فراہم کرے گا۔ وزارتِ خارجہ نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

قبل ازیں ہندوستان طبی امداد کی تین کھیپ سپلائی کرچکا ہے۔ ہندوستان نے افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ وہ وہاں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت کے قیام پر زوردے رہا ہے۔

اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان سرزمین کا استعمال کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے نہ ہو۔ ہندوستان نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر نظررکھی ہوئی ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button