تلنگانہ

خادم الحجاج کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی کل آخری تاریخ

خادم الحجاج کو سعودی عرب میں ان کی عارضی خدمات ڈیپیوٹیشن پرلی جارہی ہیں۔ جناب محمد سلیم نے کہاکہ 300 عازمین حج کیلئے ایک خادم الحجاج کاانتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔

حیدرآباد : جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی وجناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہاکہ مرکزی وزارت اقلیتی امورکی ہدایت کے مطابق سرکلر نمبر6 کے تحت حج 2023کے خادم الحجاج کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

خادم الحجاج کو سعودی عرب میں ان کی عارضی خدمات ڈیپیوٹیشن پرلی جارہی ہیں۔ جناب محمد سلیم نے کہاکہ 300 عازمین حج کیلئے ایک خادم الحجاج کاانتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ خادم الحجاج کو آن لائن درخواستیں داخل کرنی ہوں گی۔ خادم الحجاج کے لئے ضروری ہے کہ وہ مستقل سرکاری ملازم ہوں۔ جن کی عمریں 30 اپریل 2023تک25تا50 سال کے درمیان ہو۔ اوروہ عربی زبان سے اچھی طرح واقف ہوں۔ ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ عمرہ یا حج کی سعادت حاصل کئے ہوں۔

حج سے متعلق تمام سرگرمیوں سے بخوبی واقف ہوں۔ جناب محمد سلیم نے مزید بتایاکہ ایسے درخواست گزار خادم الحجاج جو2022میں خادم الحجاج کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہوں اہل نہیں ہوں گے۔ خادم الحجاج کے لئے ضروری ہے کہ وہ کوویڈ19کی خوراکیں لئے ہوں۔

مرکزی یا ریاستی حکومت کے سینئر کلاس۔ اے عہدیدار درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ منتخب خادم الحجاج سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ میڈیکل اسکریننگ سرٹیفکٹ کاپروفارما حج کے ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inسے ڈاؤن لوڈ کرکے آن لائن درخواست داخل کریں۔

مزید تفصیلات حج کمیٹی تلنگانہ فون040-23298793پراوقات دفتر صبح10:30 تا4 بجے کے درمیان ربط پیداکرسکتے ہیں۔