تلنگانہ

جنوری میں ہر بے گھر کو ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا: سرینواس ریڈی

تلنگانہ کے وزیرریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اندراما حکمرانی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر وعدہ کو پورا کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اندراما حکمرانی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر وعدہ کو پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
ہر گھر کو خوشحال دیکھنا حکومت کامقصد:بھٹی وکرامارکہ

نکیریکل حلقہ میں کانگریس کے مقامی لیڈروں نے ریلی نکالی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ جنوری 2024 میں ہر بے گھر غریب کو ایک ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی وزیراعلی نے 6ضمانتوں پر عمل کے سلسلہ میں اقدامات شروع کردیئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے انہیں اہم قلمدان سونپے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ ہماری ساری توانائی ریاست کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بدعنوان کے سی آر خاندان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔