ہندوستان نے موہالی ٹسٹ، اننگز اور 222 رن سے جیت لیا

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (41رن پر5اور46رن پر 4 وکٹ) کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن اتوار کو اننگز اور222 رن سے شکست دے دی۔ اس طرح 2 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔

موہالی: آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (41رن پر5اور46رن پر 4 وکٹ) کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن اتوار کو اننگز اور222 رن سے شکست دے دی۔ اس طرح 2 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔

ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹ پر574 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں سری لنکا کو 174 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اور دوسری اننگز میں اسے178 رنز پر نمٹا کر میچ اننگز کے فرق سے جیت لیا۔ تیسرے دن کے کھیل میں سری لنکا نے اپنی16 وکٹیں گنوادیں۔

جڈیجہ نے پہلی اننگز میں 41 رن پر 5 اور دوسری اننگز میں 46 رن پر 4 وکٹ لئے۔ جڈیجہ نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں ناٹ آؤٹ175رنز بنائے۔ جڈیجہ کو اس بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

اس طرح ہندوستان نے ویراٹ کوہلی کے 100ویں ٹسٹ میں جیت حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹسٹ بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ جڈیجہ کے علاوہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے47 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں اور کپل دیو(434)کو پیچھے چھوڑکر ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ فاسٹ بولر محمد سمیع نے48 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہندوستان نے اننگز کے لحاظ سے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سب سے بڑی جیت درج کی۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں ان کے ٹاپ آرڈر نے پھر مایوس کیا۔ صرف وکٹ کیپر نیروشن ڈکویلا نے کچھ دیر تک ہندوستانی گیند بازوں کا سامنا کیا اور81گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 51 رنز بنائے۔

یہ ڈکویلا کی 19ویں نصف سنچری تھی۔ اینجیلو میتھیوز نے28اور کپتان دیموتھ کرونا رتنے27رنز بنائے۔ دھننجے ڈی سلوا نے30 رنز بنائے۔ اس سے پہلے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ (41رن پر 5 وکٹ) کی گیند بازی کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں 174 رن پر سمیٹ کر فالو آن کھیلنے پر مجبور کردیا۔ سری لنکا نے 108 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا اور باقی 6 وکٹ66 رنز جوڑکر گنوادیئے۔

جڈیجہ، جنہوں نے کل ایک وکٹ حاصل کی، آج چار وکٹوں کے ساتھ اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ 161کے اسکور پر گری اور اس کے بعد اس کی باقی 5 وکٹیں صرف10 رنز کا اضافہ کرکے گرگئیں۔ جڈیجہ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک ایک وکٹ جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے حصے میں آئی۔

پاتھم نسانکا نے 26 اور چریت اسلنکا نے اپنی اننگز کو ایک رن سے آگے بڑھایا۔ دونوں نے اسکور کو 161تک لے جانے کیلئے محتاط انداز میں کھیلا لیکن جیسے ہی بمراہ نے اسلنکا کو لیگ بیفور کیا، سری لنکا کی اننگز کے سمٹنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔ نسنکا 133گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے سرے پر ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں۔ جڈیجہ نے13 اوورز میں 5 وکٹ لئے جبکہ بمراہ اور اشون کو 2,2 اور سمیع کو ایک وکٹ ملا۔

تبصرہ کریں

Back to top button