ہند۔روس کے تعلقات سے سبھی واقف ہیں : جانسن

یوکرین پر ہندوستان کے موقف کے بارے میں دریافت کرنے پر جانسن نے کہا کہ ان کا ملک پہلے ہی سفارتی سطح پر مودی کے ساتھ یوکرین جنگ کا مسئلہ اٹھاچکا ہے۔

گجرات: یوکرین پر ہندوستان کے موقف کے بارے میں دریافت کرنے پر جانسن نے کہا کہ ان کا ملک پہلے ہی سفارتی سطح پر مودی کے ساتھ یوکرین جنگ کا مسئلہ اٹھاچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ تاریخی طور پر ہندوستان اور روس کے بے حد مختلف تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس کے (یوکرین) بارے میں نریندرمودی کے ساتھ بات چیت کے دوران حقائق پر غور کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جانسن ایک ایسے وقت ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں جب ہندوستان نے یوکرین پر روس کے حملہ پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے اور اس پر مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ نے سخت تنقید کی ہے۔ اُس نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف واضح موقف اختیار نہیں کررہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button