ہٹمائر‘ بچے کی پیدائش کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر

شمرون ہیٹمائر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے باعث راجستھان رائلز چھوڑکر گیانا واپس گھر لوٹ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے 25 سالہ کھلاڑی نے کہاکہ میری چیزیں اب بھی میرے کمرے میں ہیں۔ یہ کہہ کر انہوں نے آئی پی ایل کے بقیہ سیزن میں واپسی کا اشارہ دیاہے۔

ممبئی: شمرون ہیٹمائر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے باعث راجستھان رائلز چھوڑکر گیانا واپس گھر لوٹ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے 25 سالہ کھلاڑی نے کہاکہ میری چیزیں اب بھی میرے کمرے میں ہیں۔ یہ کہہ کر انہوں نے آئی پی ایل کے بقیہ سیزن میں واپسی کا اشارہ دیاہے۔

راجستھان کی ٹیم تیسرے مقام پر برقرار ہے اور وہ 24 مئی سے شروع ہونے والے پلے آف میں پہنچنے کی دعویدار نظر آتی ہے۔

ہیٹمائر نے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے ٹیم میں فنشر کا کردار ادا کرتے ہوئے 72 کی اوسط سے291 رنز بنائے ہیں جس میں وہ11 اننگز میں 7 مرتبہ ناٹ آؤٹ بھی رہے ہیں۔

ڈیتھ اوورز(17-20) میں ان کے اعداد و شمار بہترین رہے ہیں جہاں انہوں نے214.28 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔ وہ کم ازکم 30 گیندیں کھیلنے والے کھلاڑیوں میں ٹاپ 5 حملہ آور فنشرز میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہیٹمائر پیر کی صبح ملک چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ31 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو190 رنز تک لے گئے۔

جمی نیشم، ڈیرل مچل، کرون نائر، ریسی وین ڈیر ڈوسن اب بیاٹ سے ان کی جگہ پُر کرسکتے ہیں۔ راجستھان کے اب لیگ کی سطح پر 3 میچ باقی ہیں، جس میں وہ11 مئی کو دہلی کیپٹلس، 15 مئی کو لکھنو سوپر جائنٹس اور20 مئی کو چینائی سوپر کنگز سے کھیلے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button