ہیلی کاپٹر حادثہ: تیجا کی آبائی موضع میں فوجی اعزازات کے ساتھ آخری رسومات

تیجا کے چھوٹے بھائی چیتنیہ جو فوج میں جوان ہے نے آخری رسومات انجام دی۔ گاؤں والوں نے جئے جوان اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے اور پرنم آنکھوں سے خراج پیش کیا۔

حیدرآباد: لانس نائک وی سائی تیجا کی آخری رسومات پورے فوجی اعزازات کے ساتھ انجام دی گئی۔ واضح رہے کہ سائی تیجا جن کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بیپن راوت اور دیگر 11 افراد کے ساتھ ٹاملناڈو میں موت ہوگئی تھی۔

آخری رسومات ضلع چتور میں ان کے آبائی موضع میں بروز اتوار ادا کی گئی۔ تیجا کے چھوٹے بھائی چیتنیہ جو فوج میں جوان ہے نے آخری رسومات انجام دی۔ گاؤں والوں نے جئے جوان اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے اور پرنم آنکھوں سے خراج پیش کیا۔

فوجی عہدیداروں نے بیوہ کو ترنگا پیش کیا۔ جس میں شہید لانس نائک کو ان کی زرعی اراضی پر نذرِ آتش کیا۔ اس موقع پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ قبل ازیں نعش کو بنگلورو کے آرمی بیس ہاسپٹل سے پھولوں سے لدی گاڑی میں آبائی موضع لایا گیا۔

ہزاروں نوجوان اور دیگر نے آندھرا۔ کرناٹک سرحد سے ہاتھوں میں قومی ترنگا لہرارہے تھے۔ آخری رسومات میں فوجی عہدیدار اور حکومت آندھراپردیش کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ سائی تیجا تقریباً ایک دہا قبل فوج میں شامل ہوئے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 بچے اور والدین ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button