تلنگانہ

تلنگانہ کے سب سے بڑے سرکاری دواخانہ کی تعمیر تیزی سے جاری

سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پرسرگرم تارک رام راؤ نے سلسلہ وار ٹوئیٹس کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کی جانب سے بے وقوفانہ دعووں کے آغاز سے پہلے وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس اسپتال کے لئے حکومت ہند کی مدد صفر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے بتایا کہ ورنگل شہر میں تلنگانہ کے سب سے بڑے سرکاری سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کاکام جاری ہے جس میں تقریبا دو ہزاربستروں کی گنجائش ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے
کیشوراو اور کڈیم سری ہری موقع پرست۔ کے ٹی آرکا ردعمل
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں

یہ 24منزلہ اسپتال ہوگا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ذہن کی اختراع ہے اور اس کی تعمیر کا کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔

سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پرسرگرم تارک رام راؤ نے سلسلہ وار ٹوئیٹس کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کی جانب سے بے وقوفانہ دعووں کے آغاز سے پہلے وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس اسپتال کے لئے حکومت ہند کی مدد صفر ہے۔

تارک راما راؤ نے اس اسپتال کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ آوٹررنگ روڈ پر حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا)کی جانب سے قائم کردہ 16ٹراماکیرسنٹرس سے آوٹررنگ روڈ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو کافی مدد مل رہی ہے۔

ٹال فری نمبر14449کے ذریعہ ان سنٹرس تک رسائی ممکن ہے اور ان سنٹرس کے آغاز کے بعد سے ان سنٹرس نے 1098معاملات سے نمٹا ہے۔ کئی جانوں کو بچایاگیا ہے۔

وزیرموصوف نے اس خصوص میں ٹراماکیرٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔