مشرق وسطیٰ

ملکی خزانے پر بوجھ بننے سے گریز،اسرائیلی وزیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

انفارمیشن سسٹم کے سربراہ نے وزارت خارجہ کے امور کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے ریاستی معاملات کی اطلاعات کی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں بھی منسٹری آف ڈائسپورہ کو سونپ دی تھیں۔

تل ابیب: وزارتی اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر کم کرنے کی خاطر اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے استعفی دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے 16 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی انٹلیجنس کے لئے کام کرنے والے فلسطینی گرفتار
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ پر اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بیان میں اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے لکھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انفارمیشن سسٹم کے سربراہ نے وزارت خارجہ کے امور کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے ریاستی معاملات کی اطلاعات کی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں بھی منسٹری آف ڈائسپورہ کو سونپ دی تھیں۔

گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ جب میں بے اختیار وزارت اطلاعات کو دیکھتی ہوں جس سے وہ اختیارات بھی واپس لے لیے گئے جو اسے شروع میں دیے گئے تھے تو ایمانداری سے اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اس وزات کا ایک دن چلانا بھی اسرائیلی خزانے کیلئے نقصان ہے۔

گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ موجودہ حالات میں فنڈز کی اہمیت کے پیش نظر فیصلہ کیا کہ اطلاعات آفس ملک کیلئے کوئی قابل ذکر خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اور ملک کی بہتری سب سے اہم ہے اس لیے میں ملکی خزانہ بچانے کیلئےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔