یوپی اسمبلی انتخابات میں مختار انصاری کی تائید کی جائے گی: راج بھر

راج بھر نے کہاکہ میں نے مختار سے باندہ جیل میں 2 دن قبل ملاقات کی تھی۔ ایس پی اور ایس بی ایس پی اتحاد اسمبلی انتخابات میں اُن کی تائید کرے گا، راج بھر نے یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی۔

بلیا (یوپی): سہل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) صدر اوم پرکاش راج بھر نے جمعرات کو کہا کہ اُن کا اتحاد ایس پی کے ساتھ قید کی سزا پارہے بی ایس پی‘ ایم ایل اے مختار انصاری کی تائید آنے والے 2022ء اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کرے گا۔ راج بھر جنہوں نے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ یو پی اسمبلی انتخابات کے لئے اتحاد کیا ہے۔

 انہوں نے انصاری سے باندہ جیل میں ملاقات کی جس کے ساتھ ہی حکمران بی جے پی نے اُن پر الزام عائد کیا کہ وہ لبھانے کی سیاست پر عمل کررہے ہیں۔ میں نے مختار سے باندہ جیل میں 2 دن قبل ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران اُن کے فرزند عباس انصاری بھی موجود تھے۔ ایس پی اور ایس بی ایس پی اتحاد اسمبلی انتخابات میں اُن کی تائید کرے گا، راج بھر نے یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی۔

 اس کا انحصار مختار پر ہے کہ وہ اتحاد کے ساتھ مقابلہ کریں جو ایس بی ایس پی نے قائم کیا ہے یا پھر وہ بحیثیت آزاد اُمیدوار حصہ لیں جب یہ دریافت کیا گیا کہ آیا سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اُن کی تائید کے لئے تیار ہیں؟ راج بھر نے کہا کہ اگر اُنہیں حکومت تشکیل دینا ہے تو کسی قسم کا مسئلہ تائید کے لئے نہیں ہونا چاہیے جب وہ مایاوتی سے اتحاد کرسکتے ہیں، تب مختار کی تائید کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

راج بھر نے قبل ازیں مختار کو اپنے دیرینہ رفیق قرار دیا تھا۔ وہ اکثر پنجاب جیل میں اُن سے ملاقات کے لئے جاتے تھے۔ یہاں تک بحیثیت وزیر یوپی کی بی جے پی حکومت میں بھی انہوں نے ایسا کیا۔ مختار میرے قدیم دوست ہیں، جنہیں میں گذشتہ 19 برسوں سے جانتا ہوں۔ راج بھر نے یہ بات کہی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button